برطانیہ میں "ہفتے کے 4 دن  کام کرنے  کے ٹرائل"   کے مثبت نتائج

رپورٹ کے مجموعی نتائج کے مطابق اس عرصے کے دوران  عملے کے بیمار ہونے کی اطلاع بہت کم رہی، وہ  آجر کی  جانب مائل رہے ، بھرتی کے اخراجات میں کمی ہوئی  اور عملے کی تربیت کو زیادہ بہتر بنانے کا موقع میسر آیا۔

1949810
برطانیہ میں "ہفتے کے 4 دن  کام کرنے  کے ٹرائل"   کے مثبت نتائج

برطانیہ میں "ہفتے کے 4 دن  کام کرنے  کے ٹرائل"  کی پائلٹ اسکیم  کو   برطانوی کمپنیوں نے 6 ماہ کے لیے  مستقل  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق پائلٹ ایپلی کیشن کے اثرات کا جائزہ لینے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے جو کہ غیر منافع بخش تنظیم ’4 ڈے ویک گلوبل‘ کی جانب سے شروع کردہ اسکیم   جس کے تحت  3 ہزار سے زائد ملازمین نے6 ماہ کے عرصے کے لیے  4 دن کام کیا کے "جامع فوائد" دیکھنے سے آگاہ کیا ہے۔

درخواست میں حصہ لینے والی 61 کمپنیوں میں سے 56 نے بتایا کہ وہ ہفتے میں 4 دن کام جاری رکھیں گی۔

رپورٹ کے مجموعی نتائج کے مطابق اس عرصے کے دوران  عملے کے بیمار ہونے کی اطلاع بہت کم رہی، وہ  آجر کی  جانب مائل رہے ، بھرتی کے اخراجات میں کمی ہوئی  اور عملے کی تربیت کو زیادہ بہتر بنانے کا موقع میسر آیا۔

ماحولیاتی کنسلٹنسی کمپنی  ٹائلر گرینج  جس کے برطانیہ بھر میں 6 دفاتر ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ورکنگ ماڈل کو جاری رکھے گی۔

جنرل منیجر سائمن ارسل نے کہا کہ ان کی ٹیم زیادہ خوش ہے، غیر حاضری کی شرح میں دو تہائی کمی آئی ہے، اور کمپنی کو ملازمت کی بہت سی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی، آکسفورڈ یونیورسٹی اور بوسٹن کالج کے محققین نے ان  آزمائیشی  نتائج  کا  جائزہ لیا ہے۔

متعللقہ خبریں