سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم کا ترکوں کے لیے ویزوں میں آسانی پیدا کرنے کا اعلان

سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم  کے ممالک میں مقیم ترک شہریوں  کے لیے ترکیہ میں آنے والے زلزلے   سے متاثرہ  اپنے رشتہ داروں  کو عارضی طور پر میزبانی  کرنے کے لیے   ویزے میں آسانی پیدا کرنے  کا اعلان کیا ہے

1945554
سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم  کا ترکوں کے لیے ویزوں میں آسانی پیدا کرنے کا اعلان

سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم  کے ممالک میں مقیم ترک شہریوں  کے لیے ترکیہ میں آنے والے زلزلے   سے متاثرہ  اپنے رشتہ داروں  کو عارضی طور پر میزبانی  کرنے کے لیے   ویزے میں آسانی پیدا کرنے  کا اعلان کیا ہے۔

سوئس اسٹیٹ سیکریٹریٹ آف مائیگریشن (SEM) نے کہا ہے کہ  کچھ مستثنیات کے ساتھ، ملک میں داخلے کے لیے اب بھی  ویزا درکار ہے، اور کہا کہ جن لوگوں کے مکانات زلزلوں میں تباہ ہوئے ہیں، انہیں "ایمرجنسی میڈیکل سپورٹ"  کی درخواست کے ہمراہ   متعلقہ افراد استنبول میں سوئس قونصلیٹ جنرل سے "تیز پاس" فارم حاصل کر سکتے ہیں، انہیں یہ ویزا شینگن قوانین کے مطابق جاری کردیا جائے گا۔

ہالینڈ میں حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ترکیہ سے ہالینڈ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جانا چاہتے ہیں انہیں "ترجیحی ویزا اپائنٹمنٹس" دی جائیں گی۔

بیلجیئم کی وزیر برائے امیگریشن اینڈ اسائلم نکول ڈی مور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیلجیئم کے  ایسے افراد جن کے رشتہ دار  ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں  ، اپنے  گھروں میں ان کی میزبانی کرنے کے لیےان سب کے لیے  ویزا کی درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کرنے کا حکم  جاری کردیا گیا ہے۔

برطانیہ میں  مقیم ترک باشندوں نے   زلزلہ متاثرین  کو   خصوصی ویزے جاری کرنے کے لیے ملک میں ایک پٹیشن مہم شروع   کردی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں پیش  کردہ   درخواست میں کہا گیا  ہے کہ  کہ ملک میں بہت سے ترکوں کے رشتہ دار زلزلہ زدہ علاقے میں موجود ہیں، اور کہا گیا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان افراد کی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات  کرنے کا موقع میسر آسکے۔

اگر مہم  پر ایک لاکھ افراد نے  دس کردیے تو  اس درخواست پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔

ترکیہ میں گزشتہ ہفتے   7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے  کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت پر  اسے صدی کی آفت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں