ہم ترکیہ سے مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، صدرِ فرانس

ماکرون نے بیلجین شہر  برسلز میں  منعقدہ یورپی یونین  کے ہنگامی  اجلاس کے بعد  پریس کو بعض بیانات دیے

1944871
ہم ترکیہ سے مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، صدرِ فرانس

صدرِ فرانس ایمانوئل ماکرون  نے واضح کیا کہ ہم  ترکیہ میں زلزلے  کی تباہ کاریوں کے برخلاف  ترکیہ کے ساتھ   اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

ماکرون نے بیلجین شہر  برسلز میں  منعقدہ یورپی یونین  کے ہنگامی  اجلاس کے بعد  پریس کو بعض بیانات دیے۔

ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کو "صدی کی آفت "  قرار دینے والے  ماکرون نے کہا کہ  " میں یہاں  پر ترکیہ اور شام کے شمال مغربی علاقوں کو متاثر کرنے والے زلزلے اور زلزلہ زدگان  کے  ساتھ یکجہتی اور  تعاون     کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔"

انہوں نے یاد دہانی کرائی ہے کہ انہوں   نے زلزلے کے  دن   صدر  رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے   فرانس سمیت   یورپی یونین کے متعدد ممالک کی جانب سے سول  ڈیفنس ٹیموں کو روانہ   کرنے   کا  کہا تھا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے ملک سے 140 افراد کی ٹیم ترکیہ میں امدادی کاروائیوں میں  ہاتھ بٹا رہی ہے ،  ماکرون نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ضروریات اور ترجیحات کے مطابق اظہار یکجہتی کے طور پر امداد کو  بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں