سویڈن میں PKK کے لیے فنڈ جمع کرنے والا شخص گرفتار
سویڈش ریڈیو ایس آر کی خبر کے مطابق 40 سال کے ایک شخص کو دہشت گردی کی مالی معاونت، بھتہ خوری کی کوشش اور مسلح حملے کے شبے میں حراست میں لیا گیا
1941858
سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے لیے فنڈ جمع کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سویڈش ریڈیو ایس آر کی خبر کے مطابق 40 سال کے ایک شخص کو دہشت گردی کی مالی معاونت، بھتہ خوری کی کوشش اور مسلح حملے کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔
سٹاک ہوم ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزم کو دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے لیے رقم جمع کرنے اور فائرنگ کرنے کی دہمکیاں کے الزام میں گرفتار کیا۔
پراسیکیوٹر ہنس احرمان نے کہا کہ مشتبہ شخص دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی مالی اعانت فراہم کرنے میں ملوث تھا۔