جرمنی کے یوکرین کو ’لیپرڈ‘ ٹینک  بھیجنے کی صورت میں تعلقات متاثر ہوں گے : دمتری پیسکوف

دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اپنے ایک بیان میں جرمنی کی جانب سے یوکرین کو ٹینک کی ممکنہ ترسیل کا جائزہ  پیش کیا ہے

1937224
جرمنی  کے یوکرین  کو ’لیپرڈ‘ ٹینک  بھیجنے کی صورت میں تعلقات متاثر ہوں گے : دمتری پیسکوف

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اگرجرمنی نے  یوکرین کو ’لیپرڈ‘ ٹینک  بھیجے تو  اس کے جرمنی کے ساتھ تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے۔

دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اپنے ایک بیان میں جرمنی کی جانب سے یوکرین کو ٹینک کی ممکنہ ترسیل کا جائزہ  پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روس اور جرمنی کے تعلقات اس وقت نچلی سطح پر  قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی، یورپی یونین یا نیٹو کے  کے دیگر ممالک  کے ساتھ کوئی ٹھوس مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے یوکرین کو ٹینک کی ممکنہ ترسیل  ان   تعلقات پر منفی  اثرات  مرتب کرے گی۔

پیسکوف نے کہا کہ اس طرح کی کھیپ روسی-جرمن تعلقات کے مستقبل کے لیے اچھا اشارہ نہیں  ہے۔  بلاشبہ یہ صورتحال تعلقات کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے ملاقات کے بعد کہا کہ برلن انتظامیہ جلد ہی لیوپرڈ ٹینکوں کی یوکرین بھیجنے کی منظوری دے سکتی ہے۔

یورپی اتحادی ممالک میں سے  پولینڈ اور فن لینڈ نے بھی کہا کہ وہ  جرمن ساختہ ٹینک یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہیں اور برلن کی منظوری کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں