پاسداران انقلاب کو دہشتگرد ثابت کرنے کےلیے دلائل و شواہد چاہیئے:جوزف بوریل

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے عہدےدار جوزف بوریل نے  کہا ہے کہ  یورپی یونین کی طرف سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی  فہرست میں شامل کرنے کا دارومدار عدالتی فیصلے پر ہوگا

1936652
پاسداران انقلاب کو دہشتگرد ثابت کرنے کےلیے دلائل و شواہد چاہیئے:جوزف بوریل

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے عہدےدار جوزف بوریل نے  کہا ہے کہ  یورپی یونین کی طرف سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی  فہرست میں شامل کرنے کا دارومدار عدالتی فیصلے پر ہوگا۔

بوریل نے برسلز میں منعقدہ یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کی ۔

ایک سوال کے جواب میں بوریل نے کہا کہ  صرف ناپسندیدگی پر کسی تنظیم یا گروہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کروانا احمقانہ حرکت ہوگی،اس کےلیے پہلے رکن ممالک کو ٹھوس ثبوت پیش کرنا ہونگے جس کے بعد اس پر بحث ہو گی ۔

بوریل نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں صرف حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے تحت ایک ایرانی شخصیت پر پابندیاں لگانے کےلیے غور ہوگا۔

یاد رہے کہ  یورپی پالریمان نے انیس جنوری کو ایک فیصلے کے تحت  ایرانی رہنماوں  پر پابندیاں لگانے اور پاسبان انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں  شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا  جس کے جواب میں ایرانی پارلیمان نے بھی یورپی ممالک کی افواج کو دہشتگرد تنظیم کی  فہرست میں شامل کرنے کی دھمکی دی تھِی ۔

 



متعللقہ خبریں