فرانس: چاقو سے حملہ، ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی

پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے مشتبہ کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے: وزیر داخلہ گیرالڈ ڈرمانن

1931176
فرانس: چاقو سے حملہ، ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 'گار ڈو نورڈ' ریلوے اسٹیشن پر، چاقو سے مسلح شخص کی حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

'ہاٹس ڈی  فرانس' علاقائی ایکسپریس رسل و رسائل TER نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گار ڈو نورڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک، چاقو سے مسلح، حملہ آور نے کثیر تعداد میں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

حملے میں ایک پولیس اہلکارسمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور سکیورٹی فورس نے فائر کر کے مشتبہ حملہ آور کو بھی زخمی کر دیا ہے۔

مشتبہ اور زخمیوں کو ہسپتال میں متقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حملے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے روکے گئے ٹرین سفر دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف پیرس اٹارنی دفتر نے "اقدامِ قتل" کے تحت حملے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔

فرانس کے وزیر داخلہ گیرالڈ ڈرمانن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے مشتبہ کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈرمانن نے زخمیوں میں سے ایک کے سرحدی محافظ پولیس اہلکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔



متعللقہ خبریں