فرانس یوکرین کو ہلکے فوجی ٹینک فراہم کرے گا: ماکروں

ماکروں نے مزید کہا کہ وہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی  کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں،ہم یوکرین کو ہلکے فوجی ٹینک فراہم کریں گے جبکہ فضائی دفاعی نظام کےلیے بھی اس کی مدد جاری رکھیں گے

1928368
فرانس یوکرین کو ہلکے فوجی ٹینک فراہم کرے گا: ماکروں

 فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے کہا ہے کہ  ان کا ملک یوکرین کو ہلکےفوجی ٹینک فراہم کرے گا۔

 ماکروں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  یورپ میں امن کی بحالی تک یوکرین کی مدد کی جائے گی ۔

 ماکروں نے مزید کہا کہ وہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی  کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں،ہم یوکرین کو ہلکے فوجی ٹینک فراہم کریں گے جبکہ فضائی دفاعی نظام کےلیے بھی اس کی مدد جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں