فرانس میں موسمیاتی ایکٹویسٹوں کا مظاہرہ

فرانسیسی پریس  کی  اطلاعات کے مطابق ڈیرنیئر رینویشن نامی کلائمیٹ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دواکٹویسٹوں  نے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے محراب سمیت دروازوں اور دیواروں پر اورنج پینٹ سپرے کیا ہے

1928559
فرانس میں موسمیاتی ایکٹویسٹوں کا مظاہرہ

فرانس میں، موسمیاتی ایکٹویسٹوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں حکومت کی بے عملی کے خلاف اسپرے کے ساتھ وزیر اعظم کی عمارت کے کچھ حصوں کو نارنجی رنگ  میں رنگ دیا ہے۔

فرانسیسی پریس  کی  اطلاعات کے مطابق ڈیرنیئر رینویشن نامی کلائمیٹ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دواکٹویسٹوں  نے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے محراب سمیت دروازوں اور دیواروں پر اورنج پینٹ سپرے کیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدو جہد میں ناکامی پر حکومت پر تنقید کرنے والے  ایکٹویسٹس    قصوروار کون ہے کے کنندہ الفاظ پر  مشتمل  ٹی شرٹ پہن کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے ہیں۔

پولیس نے مداخلت کرنے والےایکٹویوسٹوں  کو حراست میں لے لیا، جبکہ صفائی کی ٹیموں نے دروازوں اور دیواروں پر پینٹ ہٹانے کے کام کا آغاز کردیا ہے۔

فرانسیسی حکومت پر   پیرس موسمیاتی معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود کاربن کے اخراج کے اہداف میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں غیر موثر ہونے کا الزام  عائد کیا جا رہا ہے۔

پیرس کی انتظامی عدلیہ نے  انتظامیہ کو "ماحولیاتی نقصان" کو روکنے کے لیے 2022 کے آخر تک متعدد اقدامات کرنے  سے متعلق خبردار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں