ماکروں۔زیلنسکی رابطہ،یوکرینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کا اعادہ

فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق، ماکروں نے اس بات چیت میں کہا کہ ان کا ملک یوکرین سے یک جہتی کرتے ہوئے  یوکرین کے دس نکاتی امن فارمولے کی حمایت بھی کرتا ہے

1917714
ماکروں۔زیلنسکی رابطہ،یوکرینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کا اعادہ

فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے یوکرینی ہم منصب ولودیمر زیلنسکی  سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

  فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق، ماکروں نے اس بات چیت میں کہا کہ ان کا ملک یوکرین سے یک جہتی کرتے ہوئے  یوکرین کے دس نکاتی امن فارمولے کی حمایت بھی کرتا ہے ۔

ماکروں اور زیلنسکی  نے بات چیت میں اس کے علاوہ  پیرس میں کل یوکرین عوام کے ساتھ یک جہتی اور یوکرین کی تعمیر نو سے متعلق کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ بھِی لیا ۔

 



متعللقہ خبریں