ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا اے اید ڈی سے تعلق قابلِ توجہ ہے: جرمن چانسلر اولاف شولز

چانسلر   شولز نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت برلن میں منعقدہ پریس کانفرنس  کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان میں جرمن بنڈسٹاگ کا ایک سابق اے ایف ڈی ممبر بھی شامل ہے۔ یقیناً یہ ایک بہت ہی اہم واقعہ ہے

1916892
ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا اے اید ڈی سے تعلق قابلِ توجہ ہے: جرمن چانسلر اولاف شولز

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ ملک میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کا انتہائی دائیں بازو کی الٹرنیٹو پارٹی فار جرمنی (اے ایف ڈی) سے تعلق قابل توجہ  اور بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

چانسلر   شولز نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت برلن میں منعقدہ پریس کانفرنس  کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان میں جرمن بنڈسٹاگ کا ایک سابق اے ایف ڈی ممبر بھی شامل ہے۔ یقیناً یہ ایک بہت ہی اہم واقعہ ہے۔

چانسلر  شولز نے جرمن ریاست اور جمہوریت کے کام کاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرا سب سے اہم نتیجہ یہ ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمارے پاس ایک قابل دفاع ریاست ہے، ایک قابل دفاع جمہوریت ہے جو قانون کی اس طرح کی خلاف ورزیوں اور سیکورٹی حکام کے ساتھ مل کر اس طرح کے (بغاوت) کے منصوبوں کو روک سکتی ہے اور اسے پوری طاقت سے مسترد کر سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے شریک چیئر مین  لارس کلنگبیل نے بھی اس معاملے کے حوالے سے جرمن میڈیا کو ایک بیان دیا اور مطالبہ کیا کہ انتہائی دائیں بازو کی AfD پارٹی کو سزا دی جائے۔

لارس کلنگبیل نے AfD کو کھلم کھلا آئین مخالف جماعت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ "اے ایف ڈی کو آئین کے تحفظ  کی  واچ لسٹ میں ہونا چاہیے، نہ کہ پارلیمنٹ، عدالتوں  میں اسے جگہ بنانی چاہیے

لارس کلنگبیل نے مزید کہا کہ Citizens of the Empire (Reichsbürger) نامی گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن جس نے بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی، ایک بار پھر AfD کے ساتھ اس کے قریبی تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں