پوتن اپنے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے : جرمن چانسلر اولاف شولز

اولاف شولز نے ان خیالات کا اظہار  ہیمبرگ میں روسی انسانی حقوق کی تنظیم میموریل کے لیے ماریون ڈنہوف انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ اینڈ ری کنسلئیشن ایوارڈ کی پریزنٹیشن تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1914779
پوتن اپنے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے : جرمن چانسلر اولاف شولز

جرمن چانسلر اولاف شولز نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اپنے ملک کو تباہ کن طور پر پھسلن والی ڈھلوان پر ڈال دیا ہے"۔

اولاف شولز نے ان خیالات کا اظہار  ہیمبرگ میں روسی انسانی حقوق کی تنظیم میموریل کے لیے ماریون ڈنہوف انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ اینڈ ری کنسلئیشن ایوارڈ کی پریزنٹیشن تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوتن  یوکرین کے خلاف بدترین جرائم کا حکم  دے رہا ہے  اور ساتھ ہی اپنے ملک کو تباہ کن طور پر پھسلنے والی ڈھلوان پر ڈال چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روسی صدر پوتن یوکرین کے خلاف جنگ میں نا امیدی  کا شکار ہوچکے ہیں  اور اس نامیدی  کی وجہ سے  ملک کو تباہی کے کنارے پر دھکیل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوتن  ، معصوم  شہری آبادی، بچوں، عورتوں، بوڑھوں پر میزائل داغ کر، نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی  کررہا ہے بلکہ ایک ناقابل تصور اخلاقی پستی کی جانب ملک کے عوام کو دھکیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ یوکرین کو 24 فروری سے جاری جنگ  میں شکست سے دوچار نہیں ہونا چاہیے ، شولز نے کہا کہ وہ یوکرین کو اس وقت تک مدد فراہم کرتے رہیں گے جب تک روس اپنی فوجوں کو واپس نہیں بلا لیتا۔

انہوں نے کہا کہ پوتن سے بات چیت کو مکمل طور پر ختم کردینا  بہت  بڑی غلطی ہو گی اور ہمیں دوبارہ بات چیت کی کوشش جاری رکھنی چاہیے ۔

انہوں نے  کہا کہ وہ  ایسا کرتے رہیں گے چاہے مذاکرات میں کتنا وقت  جائے۔



متعللقہ خبریں