جرمنی میں ماحولیاتی اور موسمیاتی پالیسی کے خلاف احتجاج

پولیس نے وضاحت کی کہ مظاہرین نے ٹریفک کو خطرے میں ڈال دیا  جس کی وجہ   سے  ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا

1914842
جرمنی میں ماحولیاتی اور موسمیاتی پالیسی کے خلاف احتجاج

جرمنی میں، ماحولیاتی گروپ لیزٹے جنریشن (دی لاسٹ جنریشن) کے بہت سے کارکنوں نے میونخ اور برلن میں حکومت کی ماحولیاتی اور موسمیاتی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ’لاسٹ جنریشن‘ گروپ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میونخ سٹی سینٹر اور رنگ ہائی وے کی مصروف سڑکوں پر دھرنا دے کر اپنے ہاتھ زمین پر چپکائے ہوئے ہیں۔

پولیس نے وضاحت کی کہ مظاہرین نے ٹریفک کو خطرے میں ڈال دیا  جس کی وجہ   سے  ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔

دارالحکومت برلن میں 4 پوائنٹس پر کارروائی کرنے والے کارکنوں نے ٹریفک کو مفلوج کر دیا۔

لیزٹے جنریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کارکنوں نے موسمیاتی تباہی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

بتایا گیا کہ کارکنوں میں بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جنہیں ان کے سابقہ ​​اعمال کی وجہ سے قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

 

نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے داخلی امور کے وزیر ہربرٹ ریول نے لیزٹ جنریشن کے ارکان پر سخت تنقید کی۔



متعللقہ خبریں