روسی صدر نیٹو کو یوکرین جنگ میں گھسیٹنے کے درپے ہیں، اسٹولٹن برگ

ہم نیٹو کے اتحادیوں کے ہمراہ  ضرورت  ہونے تک اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے، جرمن چانسلر

1913701
روسی صدر نیٹو کو یوکرین جنگ میں گھسیٹنے کے درپے ہیں، اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز اسٹولٹن برگ  کا کہنا ہے  کہ ہم روسی صدر ولا دیمر پوتن کی نیٹو  کو یوکیرین  جنگ میں  دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز  سے دارالحکومت برلن میں  ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرنے والے سیکرٹری جنرل نے   ایک بار کہا کہ روس کی یوکیرین کے خلاف  جنگ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جنگ کے باعث  موسم سرما کہیں زیادہ کٹھن گزر رہا ہے، روس کو  جنگ میں  کامیاب بننے کی اجازت نہیں  دی جانی چاہیے۔  ہم پوتن کو نیٹو کو بھی اس جنگ میں  گھسیٹنے کی  اجازت نہیں دیں گے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز  نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم نیٹو کے اتحادیوں کے ہمراہ  ضرورت  ہونے تک اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

روس کو یہ جنگ نہیں جیتنی چاہیے  کا اظہار کرنے والے  شولز  نے کہا کہ نیٹو کو اس جنگ کا فریق نہیں بننا چاہیے ،  تاکہ دنیا بھر میں تناؤ پیدا نہ ہو۔



متعللقہ خبریں