پولینڈ: یوکرینی مہاجرین سے اقامتی مصارف وصول کئے جائیں گے

پولینڈ، ملک کے مہاجر کیمپوں میں 4 ماہ سے زیادہ قیام کرنے والے یوکرینی مہاجرین سے اقامتی مصارف وصول کرے گا، کابینہ نے بِل کی منظوری دے دی

1912725
پولینڈ: یوکرینی مہاجرین سے اقامتی مصارف وصول کئے جائیں گے

پولینڈ حکومت، ملک کے مہاجر کیمپوں میں 4 ماہ سے زیادہ قیام کرنے والے یوکرینی مہاجرین سے قیام و طعام کی اُجرت وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

پولینڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ کابینہ  نے، مہاجرین اور ملکی بجٹ پر ان کے اثرات سے متعلقہ، بعض فیصلوں پر مبنی بِل کی منظوری دے دی ہے۔

فیصلے کی رُو سے پولینڈ کے مہاجر کیمپوں میں مقیم یوکرینی شہریوں کو اپنے قیام  و طعام  کے مصارف خود برداشت کرنا  پڑیں گے۔

تعلیمی اداروں کے ہوسٹلوں اور ہوٹلوں  میں قیام کی مدت 120 دن سے بڑھنے کی صورت میں مہاجرین کو یومیہ اُجرت کا 50 فیصد ادا کرنا پڑے گا۔ یہ اُجرت یومیہ 40 زلاٹی  یعنی 8،83 ڈالر سے تجاوز نہیں کرے گی۔ 180 دن گزرنے کے بعد یہ اُجرت ، 60 زلاٹی یعنی 13،25 ڈالر کی حد سے تجاوز نہ کرنے کی شرط کے ساتھ، 75 فیصد ہو جائے گی۔

اس منصوبے میں ضعیف، کسی معذوری کی وجہ سے بے روزگار اور حاملہ عورتیں شامل نہیں کی جائیں گی۔

پولینڈ محکمہ سماجی بیمہ کو ،یوکرینی باشندوں کے ملک میں ہر داخلے و خروج سے باخبر رکھا جائے گا اور پولینڈ سے نکلنے والے افراد کو امدادی  کی فراہمی معطل کر دی جائے گی۔

توقع ہے کہ مذکورہ نئے قوانین یکم مارچ 2023 سے نافذ العمل ہو جائیں گے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد بِل کو پولینڈ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے تاحال 8 ملین مہاجرین پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان مہاجرین کا ایک بڑا حصہ یا اپنے ملک واپس لوٹ گیا یا پھر مغربی ممالک میں چلا گیا ہے۔

پولینڈ میں فی الوقت تقریباً ڈیڑھ ملین یوکرین مہاجرین پناہ لئے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں