انسداد دہشت گردی پر مبنی نیا قانون اگلے سال لاگو کر دیا جائے گا:سویڈن

سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ یہ نیا قانون اگلے سال موسم گرما سے قبل  لاگو کر دیا جائے گا جس کے بعد ترکیہ سے معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی لیکن ہماری نیٹو میں رکنیت کے لیے  ترکیہ کب منظوری دے گا اس کا ہمیں علم نہیں ہے

1912704
انسداد دہشت گردی پر مبنی نیا قانون اگلے سال لاگو کر دیا جائے گا:سویڈن

 سویڈش وزیر اعظم اولف کرسٹرسن نے  کہا ہے کہ  انسداد دہشتگردی پر مبنی نئے قانون کا اطلاق  اگلے سال  موسم گرما سے پہلے ہو جائے گا۔

کرسٹرسن نے ملکی خبر ایجنسی ٹی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  فن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے اس سال جون میں طے شدہ سہ رکنی یادداشت کے تحت انسداد  دہشتگردی پر مبنی نئے قانون کے اطلاق کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،ترکیہ نے پہلی بار اس حوالے سے اپنی اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔

 سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ یہ نیا قانون اگلے سال موسم گرما سے قبل  لاگو کر دیا جائے گا جس کے بعد ترکیہ سے معاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی لیکن ہماری نیٹو میں رکنیت کے لیے  ترکیہ کب منظوری دے گا اس کا ہمیں علم نہیں ہے۔

دوسری جانب، سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بل اسٹروم نے ترک اور فینیش وزرائے خارجہ سے نیٹو وزرائے خارجہ کے بخارسٹ میں منعقدہ اجلاس  کے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔

 بل اسٹروم نے اس ملاقات کو مفید قرار دیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں