بجلی کے بنیادی ڈھانچوں کی مرمت ہمارے اولیت کے کاموں میں سے ہیں، یوکیرینی صدر

روسی افواج کے یوکرین کے مختلف علاقوں میں توانائی کے اہم ڈھانچے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں 12 ملین صارفین بجلی سے محروم

1911340
بجلی کے بنیادی ڈھانچوں کی مرمت ہمارے اولیت کے کاموں میں سے ہیں، یوکیرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روسی حملوں سے تباہ ہونے والے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت اس ہفتے ان کے اہم ترین امور  میں سے ایک ہو گا ہے۔

زیلنسکی نےکل  رات  ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ قوم سے خطاب کیا ۔

یہ بتاتے ہوئے کہ 23 ​​نومبر کو روسی افواج کے یوکرین کے مختلف علاقوں میں توانائی کے اہم ڈھانچے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں 12 ملین صارفین بجلی سے محروم رہ گئے، زیلنسکی نے اعلان کیا کہ مرمتی کاموں کے بعد  تقریباً 6 ملین صارفین کے لیے بجلی کی سروس بحال کر دی گئی۔

ملک کے دارالحکومت کیف سمیت ، اودیسا، دنیپرو، وینتسا اور لیویف میں بجلی کی  عدم  ترسیل  جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے، زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ  ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی فوج  کی جانب سے  وسیع پیمانے پر حملے  کیے جانے ولاے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام اس ہفتے بھی  دیگر ایام  کی طرح  ہمارا کلیدی   فریضہ ہو گا۔

زیلنسکی نے عوام سے بجلی کے  استعمال  میں کفایت شعاری سے کام لینے کی  بھی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں