سویڈش پارلیمان میں ترمیم آئین،انسداد دہشت گردی کے خلاف قانون سخت کر دیا گیا

آئینی ترمیم کے تحت  انسداد دہشتگرد تنظیموں کو آزادانہ مظاہرے کرنے کی جو آزادی حاصل تھی اسے محدود کیا جائے گا اور سویڈش ریاست یا عالمی اداروں  سے وابستہ تعلقات کو جس نے بھی  نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایسے عناصر کو 4 سال قید کی سزا ملے گی

1907204
سویڈش پارلیمان میں ترمیم آئین،انسداد دہشت گردی کے خلاف قانون سخت کر دیا گیا

 سویڈش پارلیمان نے انسداد دہشتگردی قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے قانون منظور کرلیا ہے جس پر یکم جنوری سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

 پارلیمان میں ہوئی رائے دہی  میں270 ارکان نے حمایت ، سینتیس نے اس کی مخالفت  جبکہ  بیالیس ارکان غیر جانبدار رہے ۔

 آئینی ترمیم کے تحت  انسداد دہشتگرد تنظیموں کو آزادانہ مظاہرے کرنے کی جو آزادی حاصل تھی اسے محدود کیا جائے گا اور سویڈش ریاست یا عالمی اداروں  سے وابستہ تعلقات کو جس نے بھی  نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایسے عناصر کو 4 سال قید کی سزا ملے گی ۔

 سویڈش میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ اس نئی آئینی ترمیم کے نتیجے میں پی کےکے کے دہشتگردوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی راہ ہموار ہو سکے گی ۔

واضح رہے کہ یہ قانون اگلے سال یکم جنوری سے لاگو ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں