پولینڈ کے سرحدی گاوں پر گرنے والے میزائل یوکیرینی فضائیہ کے تھے، روس

روسی مسلح افواج نے 15 نومبر کو یوکرین کی فوجی انتظامیہ اور توانائی کے  بنیادی ڈھانچے  پر  فضا اور سمندر  سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اعلیٰ حساسیت کے حامل   ہتھیاروں سے وسیع پیمانے کا   کامیاب حملہ کیا ہے

1907056
پولینڈ کے سرحدی گاوں پر گرنے والے میزائل یوکیرینی فضائیہ کے تھے، روس

روس کا کہنا ہے کہ پولینڈ پر گرنے والا میزائل یوکیرینی  فوج کا S-300  میزائل تھا۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے روس۔ یوکرین جنگ میں روسی فوجی دستوں کی کارروائیوں کے بارے میں بیان دیا۔

گزشتہ روز یوکرین کے خلاف روس کے میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کوناشینکوف نے کہا، "روسی مسلح افواج نے 15 نومبر کو یوکرین کی فوجی انتظامیہ اور توانائی کے  بنیادی ڈھانچے  پر  فضا اور سمندر  سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اعلیٰ حساسیت کے حامل   ہتھیاروں سے وسیع پیمانے کا   کامیاب حملہ کیا ہے۔  تمام میزائلوں نے مقررہ اہداف کو  ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

دارالحکومت کیف کے  عناصر پر حملہ نہ کرنے  کا دفا ع کرنے والے کوناشینکوف نے  دعویٰ کیا کہ کیف میں شہریوں  کے مقیم ہونے والے محلوں میں تباہ کاریاں  یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کے میزائلوں کے گرنے سے ہوئی ہیں"۔

کوناشینکوف نے یوکرین  سے متصل پولینڈ کی سرحدوں پر واقع گاؤں پر گرنے والے میزائلوں کے بارے میں درج ذیل بیانات دیے ہیں:

"یہ حملے صرف یوکرین کی سرزمین پر اور پولیڈن کی  سرحد سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اہداف  پر کیے گئے ہیں۔ تصویروں میں میزائلوں کے ٹکڑوں سے اس بات کا تعین ہوا ہے کہ یہ یوکیرینی ایس۔300 میزائل  تھے۔ یوکرین کے مختلف ذرائعوں  غیر ملکی حکام کے بیانات کہ روسی میزائل  پولینڈ میں گرے ہیں، صورت حال کو مزید  بگاڑنے  کے لیے قصدی اشتعال انگیزی ہیں۔"



متعللقہ خبریں