روسی فوج نے دونیتسک کی ایک بستی کو اپنے قبضے میں لے لیا

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روس یوکرین جنگ میں روسی فوجی دستوں کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں

1906267
روسی فوج نے دونیتسک کی ایک بستی کو اپنے قبضے میں لے لیا

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے دونیتسک علاقے میں Pavlivka کی بستی کو روسی افواج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روس یوکرین جنگ میں روسی فوجی دستوں کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے دونیتسک علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔"روسی فوجی یونٹوں کی شدید  جنگ کے نتیجے میں، دونیتسک عوامی جمہوریہ میں Pavlivka کی پوری بستی کو آزاد کرالیا گیا۔"

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے دعویٰ کیا کہ کوپیانسک، کراسنی لیمان اور ڈونیٹسک کی جنوبی سمتوں میں یوکرینی افواج کے حملوں کو پسپا کر دیا گیا اور وہاں ہونے والی جھڑپوں میں تقریباً 300 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا اور بڑی تعداد میں فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

کوناشینکوف نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرائنی فوج کے 3 ہیڈ کوارٹرز، ایندھن اور گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا، کوناشینکوف نے کہا کہ 6 عدد ڈراونز کو بھی  مار گرا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں