روس، سو۔ -34 قسم کے لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

کل شام کے وقت  ٹیک آف کے دوران    ایک انجن میں  آگ کے شعلوں کے  باعث  گرنے والا طیارہ ایک  عمارت سے جا ٹکرایا

1894176
روس،  سو۔ -34 قسم کے لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

روس میں رہائشی علاقے میں تربیتی پرواز کے لیے ٹیک آف کرنے والے Su-34 قسم کے لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔

روسی وزیر صحت الیکسی کزنتسوف نے یسک شہر میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔

کل شام کے وقت  ٹیک آف کے دوران    ایک انجن میں  آگ کے شعلوں کے  باعث  گرنے والا طیارہ ایک  عمارت سے جا ٹکرایا ،  طیارے کے ایندھن کے  شعلے  پکڑنے سے  آگ بھڑک اٹھی۔

کزنتسوف   نے بتایا ہے کہ وزارت برائے ہنگامی امور کے مطابق  ملبے کو ہٹانے کا کام مکمل ہو گیا ہے، جائے   سے   نعشوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں  اموات  کی تعداد تین بچوں سمیت  13 ہو گئی ہے تو  19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 روسی ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا کہ 68 افراد کو آگ سے بچا لیا گیا ہے  اور امدادی ٹیموں کی  کوششوں کے تحت جائے وقوعہ سے نکالے گئے لوگوں کی تعداد 360 ہے۔

بتایا گیا کہ پائلٹ انجیکشن سیٹ استعمال کر تے ہوئے  زندہ بچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں