ایفل ٹاور کی روشنیاں بلدیہ کے توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت 1 گھنٹہ 15 منٹ قبل بند

بعض سیاحتی اور تاریخی عمارتوں کی روشنیاں معمول کے اوقات سے پہلے بند کرنے کے فیصلے کیے گئے

1884023
ایفل ٹاور کی روشنیاں بلدیہ کے توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت 1 گھنٹہ 15 منٹ قبل بند

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کی روشنیاں بلدیہ کے توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت 1 گھنٹہ 15 منٹ قبل بند کر دی گئیں۔

توانائی کی بچت کی جانب منتقلی کو موثر بنانے اور فرانس میں شعور بیدار کرنے کے لیے بعض سیاحتی اور تاریخی عمارتوں کی روشنیاں معمول کے اوقات سے پہلے بند کرنے کے فیصلے کیے گئے۔

اس تناظر میں دارالحکومت کی علامت بننے والے ایفل ٹاور پر 1 گھنٹہ 15 منٹ پہلے اندھیرا چھا گیا۔

ایفل ٹاور کی لائٹس عام طور پر ہر روز مقامی وقت کے مطابق 01:00 بجے بند کردی جاتی ہیں۔

پیرس کے تمام حصوں میں سٹی ہالز، میونسپل میوزیم اور تقریباً 52 میٹر اونچے سینٹ جیکس ٹاور کی روشنیاں بھی مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے بند کر دی گئیں۔



متعللقہ خبریں