خارکیف کی مکمل واپسی تک جنگ جاری رہے گی:یوکرین

یوکرینی نائب وزیر دفاع ہینا مالیئر نے  بتایا ہے کہ 6 ستمبر  سے اب تک خارکیف کے 300 سے زائد  سول آبادیوں کے حامل علاقوں کو روسی فوج سے واپس لے لیا گیا ہے

1879578
خارکیف کی مکمل واپسی تک جنگ جاری رہے گی:یوکرین

 یوکرینی نائب وزیر دفاع ہینا مالیئر نے  بتایا ہے کہ 6 ستمبر  سے اب تک خارکیف کے 300 سے زائد  سول آبادیوں کے حامل علاقوں کو روسی فوج سے واپس لے لیا گیا ہے۔

مالیئر نے بتایا کہ بالاکلیہ شہر کا کنٹرول دوبارہ ہمارے ہاتھوں میں ہے،6 ستمبر سے اب تک ہماری فوج نے 3800 مربع کلومیٹر کا علاقہ روسی فوج سے دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

نائب وزیر دفاع نے بتایا کہ 300 سے زائد  سول آبادیاں اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ انسان کو ہم نے جبری قبضے سے آزاد کروا لیا ہے ،علاقے میں  تاحال  روسی فوج کے ساتھ محاذ آرائی جاری ہے ،خارکیف کی مکمل واپسی تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔

خارکیف  کی عسکری کمان گاہ کےنگراں اولیگ سین گوبو نے بتایا ہے کہ  اس وقت کارکیف کا 30 فیصد علاقہ روسی فوج کے قبضے میں تھا جو کہ اب کم ہو کر 15 فیصد رہ گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں