جرمنی میں مقیم ترکوں کی انسان دوستی، بے گھروں اور محتاجوں میں کھانے کی تقسیم

جرمنی میں مقیم ترک شہریوں نے 'بے آسرا لوگوں کے دن' کی مناسبت سے محتاجوں اور ضرورت مندوں میں غذائی  پیکٹ تقسیم کئے

1879124
جرمنی میں مقیم ترکوں کی انسان دوستی، بے گھروں اور محتاجوں میں کھانے کی تقسیم

جرمنی کے شہر کولن میں مقیم ترکوں نے بے گھروں اور محتاجوں میں خوراک تقسیم کی  ۔

اطلاع کے مطابق جرمنی میں مقیم ترک شہریوں نے 'بے آسرا لوگوں کے دن' کی مناسبت سے تاریخی کولن کتھیڈرل کے اطراف میں ، مرکزی ریلوے اسٹیشن اور برسلاور اسکوائر میں محتاجوں اور ضرورت مندوں میں دونیر کباب ، لسّی اور میٹھے پر مشتمل غذائی  پیکٹ تقسیم کئے۔

یہ غذائی پیکٹ لینے  کے لئے، مذکورہ مقامات پر، لوگوں کے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مرحبا اور مالزیٹ امدادی وقف کے بانی 'تولگا اوزگُل' نے کہا ہے کہ "امداد لینے کے لئے قطار میں لگے بعض افراد جذبات پر قابو نہ پا سکے اور رونے لگے۔ ایک محتاج نے کہا کہ اس نے آخری بار 6 ماہ قبل دونیر کباب کھایا تھا اور اسے یہ کھانا بہت پسند ہے"۔

تولگا نے کہا ہے کہ " ہم نے کھانے کی تقسیم کا اہتمام مخّیر حضرات کے تعاون سے کیا ہے اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے"۔

تقریباً 200 افراد نے خیراتی کھانے سے استفادہ کیا۔



متعللقہ خبریں