تین علاقوں کو روسی فوجوں سے بازیاب کر الیا گیا ہے، صدر زیلنسکی

خرسون کے گاؤں ویسوکوپیلیا اور دونیتسک کے گاؤں اوزرنے کو یوکرینی فورسز نے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا

1875877
تین علاقوں کو روسی فوجوں سے  بازیاب کر الیا گیا ہے، صدر زیلنسکی

صدرِ یوکیرین ولا دیمر زیلنسکی نے  اطلاع دی ہے کہ  تین رہائشی بستیوں سے روسی فوجی انخلا کر گئے ہیں۔

زیلنسکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے ویڈیو پیغام میں  ایجنڈے کے حوالے سے اپنےجائزے پیش کیے۔

روس  کی جانب سے 2014 میں  غیر قانونی طور پر الحاق کردہ کریمیا کے معاملے  کا بھی ذکر کرنے والے  یوکیرینی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ   کریمیا یوکیرینی پرچم اور آزاد ی سے ہمکنار ہو گا، ہم اپنی  پوری سرزمین  اور عوام کو آزادی دلائیں گے۔ یوکیرینی فوج ، ہماری خفیہ سروس،  نجی سروس   اس مقصد کے تحت لازمی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ قابض اب کریمیا سے راہ فرار  اختیار کرنے لگے ہیں۔

زیلنسکی نے دو یوکیرین کے  جنوب میں اور ایک  مشرق میں واقع تین رہائشی علاقوں کو روسی فوجوں کے قبضے سے بازیاب کرانے کی وضاحت کرتے ہوئے یوکیرینی  سیکیورٹی قوتوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے  بازیاب کرائی گئی  بستیوں کے  بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب مقامی پریس کی معلومات کے خرسون کے گاؤں ویسوکوپیلیا اور دونیتسک کے گاؤں اوزرنے کو یوکرینی فورسز نے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ۔

یوکیرینی فوج  نے 29 اگست کو ملک کے جنوب میں واقع  خرسون میں روسی قوتوں کے برخلاف  حملے شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں