ترک وزیر خارجہ کا دورہ سربیا

سمٹ  کے شرکا  ء کے اعزاز میں  دیے گئے  عشائیے میں شرکت کر نے والے ترک وزیر کو سرب صدر الیگزنڈر  ووجچ نے  شرف ملاقات بخشا

1874911
ترک وزیر خارجہ کا دورہ سربیا

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  سربیا کا دورہ کر رہے ہیں۔

اوپن بلقان انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کے لیے  کل سربیا کے دارالحکومت بلغراد  تشریف لیجانےو الے چاوش اولو   کا ہوائی اڈے پر استقبال  سربیا کے وزیر خارجہ نکولا سیلاکووچ نے کیا۔

بعد ازاں  سمٹ  کے شرکا  ء کے اعزاز میں  دیے گئے  عشائیے میں شرکت کر نے والے ترک وزیر کو سرب صدر الیگزنڈر  ووجچ نے  شرف ملاقات بخشا۔

سماجی  رابطوں کے پیج پر  اس دورے کے حوالے سے اپنے  بیان میں  چاوش اولو نے کہا ہے کہ  "خطہ بلقان میں  ہمیشہ کی طرح حمایت کردہ اورخطے   کی کس طریقے سے حفاظت کرنے  کی مثالوں  میں  سے ایک اوپن بلقان انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت اور مختلف  مذاکرات  کی غرض سے ہم بلغراد آئے ہیں۔ "

 

 



متعللقہ خبریں