ہالینڈ، باربی کیو پارٹی کرنے والوں پر ٹرک آسمان سے کود آیا

حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

1873125
ہالینڈ، باربی کیو پارٹی کرنے والوں پر ٹرک آسمان سے کود آیا

ہالینڈ میں سڑک سے اترنے والے ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں باربی کیو پارٹی  میں  شریک  6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات نیو بیجرلینڈ کے گاؤں میں زوئڈزیڈزڈیجک روڈ پر ایک ٹرک سڑک سے اتر گیا اور جائے وقوعہ پر پڑوس میں منعقدہ باربی کیو پارٹی میں ہجوم میں جا گرا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، اور 46 سالہ ہسپانوی ڈرائیور کو "ایک مہلک ٹریفک حادثے کا سبب بننے پر" حراست میں لیا گیا  ہے۔

بیان میں جہاں یہ اطلاع شیئر کی گئی کہ حادثے کے وقت ڈرائیور نشے میں نہیں تھا، جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کردی گئی۔



متعللقہ خبریں