روس نے 62 کینیدین اہم شخصیات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

"کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی انتظامیہ نے روس کے خلاف معاندانہ کارروائیاں کی ہیں"

1864446
روس نے 62 کینیدین اہم شخصیات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

روس نے 62 کینیڈین  شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

روسی  دفتر خارجہ سے جاری کردہ تحریری  اعلامیہ میں یاد دہانی  کرائی گئی ہے کہ کینیڈا نے روسی سرکاری  نمائندوں، صحافیوں، ماہرین اور روسی اورتھا ڈکس کلیسہ  کے پیٹرک کیریل پر  پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اس کے جواب میں 62 کینیڈینوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان ناموں کی فہرست شائع کی گئی۔ اس فہرست میں کینیڈا کی وزارت خارجہ اور وزیر اعظم کے عہدے داروں کے علاوہ سیاسی ماہرین، فنکار اور مذہبی نمائندے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر بحث ناموں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ کہ "کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی انتظامیہ نے روس کے خلاف معاندانہ کارروائیاں کیں۔"

بیان میں کہا گیا کہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں