روس کی جانب سے یورپی یونین کے ممالک کو غیر دوست ممالک اعلان کرنا باعث افسوس ہے

روس نے یونان، ڈنمارک، سلووینیا، سلوواکیہ اور کروشیا کو  "غیر دوست ممالک " کی فہرست میں داخل کر دیا

1858535
روس کی جانب سے یورپی یونین کے ممالک کو غیر دوست ممالک  اعلان کرنا باعث افسوس ہے

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یورپی یونین کے 5 ممالک کو " غیردوست ممالک'' کی فہرست میں شامل کیا جانا باعث  افسوس ہے۔

یورپی یونین  کونسل کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ روس نے یونان، ڈنمارک، سلووینیا، سلوواکیہ اور کروشیا کو  "غیر دوست ممالک " کی فہرست میں  شامل کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین غیر دوستانہ کارروائیوں کے الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول سمجھتی ہے اور روس سے ایسی تمام فہرستیں منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہ فیصلہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ تناؤ بڑھانے کے لیے روس کا ایک اور  حربہ ہے۔"

یہ اعلان کیا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن  کی ہدایت پر بنائی گئی "غیر دوست ممالک" کی فہرست میں شامل کیے گئے ممالک، روس میں اپنے سفارتی مشنز اور قونصلیٹ جنرل کی اسامیوں  میں  مقامی اہلکاروں کی  بھرتی کو  محدود کر دیں گے۔

اس فیصلے کی رو  سے  یونان کے لیے مقامی عملے کی حد 34، ڈنمارک کے لیے 20 اور سلوواکیہ کے لیے 16 مقرر کی گئی  ہے، اور سلووینیا اور کروشیا اپنے سفارتی اور مشنز میں مقامی عملے کو مزید ملازمت نہیں دے سکتے۔

 



متعللقہ خبریں