جزیرہ زمینی سے خیر سگالی انخلا کا روسی دعوی "جھوٹ" ہے:یوکرین

یوکرینی صدارتی دفتر کے سربراہ  آندرے یرماک نے کہا ہے کہ روسی وزارت دفاع کی طرف سے بحیرہ اسود میں واقع جزیرہ زمینی سے خیر سگالی کے طور پر انخلا کا دعوی   جھوٹ ہے

1850715
جزیرہ زمینی  سے  خیر سگالی انخلا کا روسی دعوی "جھوٹ" ہے:یوکرین

یوکرینی صدارتی دفتر کے سربراہ  آندرے یرماک نے کہا ہے کہ روسی وزارت دفاع کی طرف سے بحیرہ اسود میں واقع جزیرہ زمینی سے خیر سگالی کے طور پر انخلا کا دعوی   جھوٹ ہے۔

 یرماک نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا کہ  جزیرہ زمینی میں کوئی روسی نہیں ہے،یوکرینی افواج نے اپنے آپریشن میں ان کے لیے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں۔

 یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ ویلیری زالونی نے بھی کہا ہے کہ ہماری فوج کی وجہ سے روس وہاں سے پسپائی پر مجبور ہو گیا تھا۔

اس سے قبل یوکرینی مسلح افواج کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے  روسی فوج جزیرہ زمینی سے نکل گئی تھی جس کے جواب مین روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ  ہماری فوج نے جزیرے میں اپنے فرائض مکمل کرنے کے بعد وہاں سے انخلا کر لیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں