نیٹو، انڈو۔پیسیفک کے علاقے میں، باہم تعاون کی حالت میں رہے گا: اسٹالٹن برگ

چین جوہری اسلحہ سمیت اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔ چین جو امتحان کھول رہا ہے ہمیں ان کا احساس ہے: ژینز اسٹالٹن برگ

1849982
نیٹو، انڈو۔پیسیفک کے علاقے میں، باہم تعاون کی حالت میں رہے گا: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ اتحاد،انڈو۔پیسیفک کے علاقے میں، باہم تعاون کی حالت میں ہو گا۔

اسٹالٹن برگ نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس کی کل کی نشست میں ہم نے انڈو۔پیسیفک  کے علاقے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  حالیہ سالوں میں چین جوہری اسلحہ سمیت اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔ چین جو امتحان کھول رہا ہے ہمیں ان کا احساس ہے۔ لیکن نیٹو، انڈو۔ پیسیفک کے علاقے میں، دفاع، جدید ٹیکنالوجی، سلامتی اور ماحولیاتی تبدیلوں کے شعبوں میں باہمی تعاون کی حالت میں رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے یوکرین کے لئے ایک طویل المدت امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ ہم روس کے خلاف بوسنیا ہرزیگوینیا، مولدووا اور جارجیا کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

سیکرٹری جنرل اسٹالٹن برگ نے مزید کہا ہے کہ نیٹو کے جنوبی  وِنگ سے آنے والے خطرات کا بھی ہم جواب دیتے رہیں گے۔ ہم نے موریتانیہ کے لئے ایک حفاظتی پیکیج کی منظوری دی  ہے اور ہم افریقہ سے آنے والی غیر منّظم نقل مکانی کو بھی ردعمل پیش کریں گے۔



متعللقہ خبریں