خارکیف شہر پر روسی حملوں میں اضافہ،2 افراد ہلاک

خارکیف شہر کے مکینوں  کا کہنا  ہے کہ حالیہ دنوں میں روسی حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے رات گئے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں

1848656
خارکیف شہر پر روسی حملوں میں اضافہ،2 افراد ہلاک

یوکرین کے مشرقی محاذ پر موجود خارکیف شہر اور اس کے مضافات پر روسی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق،ملک کے دوسرے بڑے شہر پر روسی فوج نے گزشتہ شام سے صبح تک  فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس سے شہر کے بنیادی دھانچے کو کافی نقصان بھی پہنچا ۔

خارکیف شہر کے مکینوں  کا کہنا  ہے کہ حالیہ دنوں میں روسی حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے رات گئے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

 یوکرینی ادارہ برائے ہنگامی حالات کا  بتانا ہے کہ خارکیف کے قریب  گزشتہ شام کے وقت روسی فضائی حملوں میں 2 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں