جی۔ 7 ممالک سے مزید اسلحہ اور مالی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

زیلنسکی نے  جرمنی کی میزبانی میں صوبہ  باوریہ کے  الاماو پیلس میں منعقد جی۔ 7 سربراہی اجلاس میں   ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کیا

1848773
جی۔ 7 ممالک سے مزید اسلحہ اور مالی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

یوکیرینی   صدر ولا دیمر زیلنسکی نے جی۔ 7 مملکتی سربراہان سے روس کے خلاف  فضائی دفاعی نظام  سمیت مزید  اسلحہ کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔

زیلنسکی نے  جرمنی کی میزبانی میں صوبہ  باوریہ کے  الاماو پیلس میں منعقد جی۔ 7 سربراہی اجلاس میں   ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کیا۔

زیلنسکی نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ یوکیرین  کو فضائی دفاعی نظام سمیت مزید ہتھیار فراہم کریں۔

روس کے خلاف مزید پابندیوں کے لیے جی 7 ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہوئے زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ وہ کیف کی اناج کی مصنوعات برآمد کرنے میں مدد کریں اور یوکرین کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد فراہم کریں۔

دوسری جانب روس یوکرین جنگ کو 124 دن  گزر چکے ہیں تو  یوکرین میں جنگ کے خوراک، توانائی کی سلامتی اور عالمی معیشت  پر اثرات جی۔ 7 لیڈرز کے سربراہی اجلاس کے دوسرے روز نمایاں  معاملات میں شامل ہیں۔

G7 رہنما آج پانچویں اجلاس میں موسمیاتی، توانائی اور صحت میں بہتر مستقبل کے لیے سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنے  کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اس سیشن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس ویڈیو لنک کے ذریعے رہنماؤں کے ساتھ "عالمی خوراک کے بحران" پر تبادلہ خیال کریں گے۔



متعللقہ خبریں