روس اور بیلا روس مشترکہ جنگی تیاروں کریں گے: روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو

سرگئی شوئیگو نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر ہرینن سے ملاقات کی ہے۔ مذاکرات  سے قبل  شوئیگو نے کہا کہ  بیلاروس ان کے ملک کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، قریبی دوست اور اتحادی  کی حیثیت  رکھتا ہے

1847672
روس اور بیلا روس  مشترکہ جنگی تیاروں کریں گے: روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ حالات نے روسی بیلاروسی اتحاد کی ریاست کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو بڑھانا ضروری بنا دیا ہے۔

سرگئی شوئیگو نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر ہرینن سے ملاقات کی ہے۔

مذاکرات  سے قبل  شوئیگو نے کہا کہ  بیلاروس ان کے ملک کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، قریبی دوست اور اتحادی  کی حیثیت  رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روس اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون مغرب کے بے مثال دباؤ اور ان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کے حالات کے تحت پروان چڑھا ہے، شوئیگو نے کہا کہ وہ بیلاروس کو   امریکہ اور   اس کے اتحادی ممالک  کے خلاف متحد دفاعی علاقہ بنانے  کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

یوکرین کی صورتحال اور مغربی سرحدوں پر نیٹو ممالک کے اقدامات کی یاد دہانی کرواتے  ہو ئے شوئیگو نے کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ (روس-بیلاروس) یونین ریاست کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے، علاقائی یونین فورسز اور مشترکہ علاقائی فضائی دفاعی نظام کی جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے فوری مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔  اس سلسلے میں روسی فریق بیلاروس  اور  اپنے دوستوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں