یورپی یونین یوکیرین کی امیدواری کے بارے میں اہم فیصلہ کرے گی، صدر زیلنسکی

اس ہفتے روس سے اپنے ملک کے خلاف مخاصمانہ سرگرمیوں میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں

1845721
یورپی یونین یوکیرین کی امیدواری کے بارے میں اہم فیصلہ کرے گی، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کی امیدواری کی حیثیت سے متعلق یورپی یونین کی خبروں کے ساتھ ایک تاریخی ہفتہ کا آغاز کیا ہے، لہذا وہ اس ہفتے روس کی  دشمنانہ کاروائیوں  میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔

زیلنسکی نے  رات کے وقت  اپنے ویڈیو پیغام   میں کہا کہ "ہم  یورپی یونین سے یوکیرین کی امیدواری کے بارے میں   متوقع خبروں   کی بدولت درحقیقت ایک تاریخی   ہفتے کا آغاز کر رہے ہیں۔"

اس معاملے میں یورپی یونین کمیشن کی جانب سے پہلے سے  ہی  مثبت  پیغام موصول ہونے کا ذکر کرنے والے زیلنسکی نے بتایا کہ  سن  1991 سے ابتک   یوکیرین کے لیے   اسوقت  انتظار ہونے  کی حد تک  بہت ہی کم  فیصلے  کیے گئے   ہیں، مجھے یقین ہے کہ  محض ایک مثبت  فیصلہ ہی   براعظم یورپ کے مفاد میں ہو گا۔

زیلنسکی نے یہ بھی نشاندہی کی  کہ چونکہ یوکرین کی یورپی یونین میں امیدواری کی حیثیت سے متعلق فیصلہ  متوقع ہےوہ  اس ہفتے روس سے اپنے ملک کے خلاف مخاصمانہ سرگرمیوں میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ 17 جون کو یورپی کمیشن نے یوکرین کو "امیدوار ملک" کا درجہ دینے کے لیے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

یورپی یونین کمیشن کی رائے 23-24 جون کو ہونے  والے  یورپی یونین سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کےسامنے پیش کی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں