فرانس : صدرامانویل ماکروں نے پارلیمان میں اپنی اکثریت کھو دی

پارلیمان  میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے ماکروں اتحاد کو 279 نشستیں حاصل کرنا تھیں تاہم یہ اتحاد577 میں سے صرف 245 نشستیں ہی بچانے میں کامیاب ہوا ہے

1845503
فرانس : صدرامانویل ماکروں نے پارلیمان میں اپنی اکثریت کھو دی

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدرامانویل ماکروں کا اتحاد اکثریت سے محروم ہو گیا ہے ۔

پارلیمان  میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے ماکروں اتحاد کو 279 نشستیں حاصل کرنا تھیں تاہم یہ اتحاد577 میں سے صرف 245 نشستیں ہی بچانے میں کامیاب ہوا ہے۔

بائیں بازو کے اتحاد نے135نشستوں پر فتح کے جھنڈے گاڑے، انتہائی دائیں بازو کی قومی ریلی نے پارلیمانی انتخابات میں79 نشستیں حاصل کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 پولنگ فرمز کی نگرانی میں صدرماکروں کے اتحاد کو 200 سے 260 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

سروے کا کہنا ہے کہ  پارلیمان میں اکثریت کے لیے 289 نشستیں درکار ہیں تاہم اب  اکثریت کے لیے صدرماکروں کو نئےاتحادیوں کی ضرورت ہوگی۔

سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ یقیناً صورتحال مایوس کن ہے، انتخابی نتائج ہماری توقعات سے نیچے ہیں۔

فرانس کی وزیر اعظم الزبتھ بورن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک کے لیے خطرناک ہیں تاہم  حکمران جماعت فوری طور پر نئے اتحادیوں کو تلاش کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں اکثریت کے لیےجلد ہی کام شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ صدرماکروں اپریل میں دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں