یوکیرین کے اناج کی برآمد میں ترکی نے اہم کردار سنبھال رکھا ہے، صدرِ فرانس

بحیرہ اسود کے حوالے سے اپنے محل وقوع اور معاہدوں کے حوالے سے ترکی کا اہم کردار ہے

1835965
یوکیرین کے اناج کی برآمد میں ترکی نے اہم کردار سنبھال رکھا ہے، صدرِ فرانس

صدرِ فرانس  امینول  ماکرون   کا کہنا ہے کہ یوکیرین  کے اناج کو ملک سے باہر  نکالنے  میں ترکی نے اہم کردار سنبھال رکھا  ہے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پریس کو اپنے بیان میں ایمانوئل ماکرون نے متعدد معاملات کے ساتھ ساتھ 24 فروری سے جاری روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے یورپی یونین کے نئے فیصلوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے  بتایا کہ  فرانس نے غذائی تحفظ کے بارے میں افریقی یونین کے موجودہ صدر سینیگال سے بات کی ہے، ہم ترکی کی مدد سے یوکرین سے 20 ملین ٹن اناج نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحیرہ اسود کے حوالے سے اپنے محل وقوع اور معاہدوں کے حوالے سے ترکی کا اہم کردار ہے، ماکرون نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان یوکرین سے اناج اور گندم کی برآمد کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ماکرون نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ آنے والے  ایام  میں مسئلہ حل ہو جائے گا ، نے مزید بتایا کہ   میں  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی  مسئلے کے حل کی تلاش کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں