روس کو چھوڑنے والی عالمی فرمیں یوکیرین آجائیں، صدر زیلنسکی

ڈبلیو ای ایف کے بانی صدر کلاؤس شواب کے زیر انتظام اجلاس میں روس کے خلاف پابندیاں ناکافی تھیں

1831085
روس کو چھوڑنے والی عالمی فرمیں یوکیرین آجائیں، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس چھوڑنے والی عالمی کمپنیوں کو اپنے ملک آنے کی دعوت دی۔

ورلڈ اکنامک فورم (WEF)، جسے ڈیووس سمٹ بھی کہا جاتا ہے، کے خصوصی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ولادیمیر زیلنسکی نے کہا،

"روس چھوڑنے والی کوئی بھی کمپنی یوکرین کی مارکیٹ میں داخل ہو سکتی ہے، کمپنیاں  آزادی کی مکمل سہولتوں سے  فائدہ اٹھا سکیں گی۔"

زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا کہ ڈبلیو ای ایف کے بانی صدر کلاؤس شواب کے زیر انتظام اجلاس میں روس کے خلاف پابندیاں ناکافی تھیں۔

روس کے ساتھ تجارت نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زیلنسکی نے روسی تیل، بینکوں اور آئی ٹی سیکٹر کے خلاف "زیادہ سے زیادہ پابندیوں" کا مطالبہ کیا۔

زیلنسکی نے ڈیووس میں سرمایہ کاروں اور عالمی رہنماؤں کو اپنے ملک کی تعمیر نو  کرنے کی درخواست کی ، اپنے ملک کے تمام شہروں اور صنعتوں کی تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ملک کی نشاط نو کے لیے  وسیع پیمانے کی کوششیں  لازمی  ہیں ہمیں اب تک نصف ٹریلین ڈالر کا نقصان   پہنچا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرین توقع سے زیادہ عرصے سے روس کے خلاف لڑ رہا ہے، زیلنسکی نے نوٹ کیا کہ اگر موسم خزاں میں روس پر سخت پابندیاں عائد کی جاتیں تو خطے کی صورت حال ایسی نہ ہوتی جیسی آج ہے۔



متعللقہ خبریں