نیٹو رکنیت کے بارے میں ترکی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے: سویڈیش زیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن

سویڈن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی ٹی کو بیان دیتے ہوئے، اینڈرسن نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ترکی کے نقطہ نظر کا جائزہ پیش کیا

1830953
نیٹو رکنیت کے بارے میں ترکی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے: سویڈیش زیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن

سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے کہا کہ ان کے ملک کی نیٹو رکنیت کے بارے میں ترکی کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات میں کچھ وقت لگے گا۔

سویڈن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی ٹی کو بیان دیتے ہوئے، اینڈرسن نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے ترکی کے نقطہ نظر کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گی۔

، اینڈرسن نے کہا کہ "اس ہفتے کے آخر میں صدر ایردوان  کے ساتھ میری اچھی اور مثبت  بات چیت ہوئی ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ مستقبل قریب میں ترکی کے ساتھ دو طرفہ اور سہ فریقی مذاکرات جاری رکھیں گے، لیکن مذاکرات میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ترکی کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں، اینڈرسن نے مزید کہا کہ وہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہیں۔



متعللقہ خبریں