اٹلی یورپی یونین میں یوکرین کی شمولیت کی حمایت کرے گا:دراغی

اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ  روس کے خلاف  پابندیوں کے چھٹے پیکیج کی منظوری ، بندرگاہوں کو کھولنے اور یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے اٹلی ہر ممکنہ تعاون کرے گا

1830240
اٹلی یورپی یونین میں یوکرین کی شمولیت کی حمایت کرے گا:دراغی

اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے یوکرینی صدر  ولودیمیر زیلنسکی سے رابطہ کیا ہے۔

 اطالوی وزارت عظمی کے مطابق اس ٹیلی فون بات چیت میں دونوں رہنماوں نے یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

 اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ  روس کے خلاف  پابندیوں کے چھٹے پیکیج کی منظوری ، بندرگاہوں کو کھولنے اور یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے اٹلی ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔

 زیلنسکی  نے بھی دراغی سے بات چیت کا ٹویٹر پر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  دفاعی شعبے میں تعاون،روس کے خلاف پابندیوں کےچھٹے پیکیج کی  فوری منظوری اور یوکرینی بندرگاہ پر سے پابندیاں ہٹانے کا حوالہ دیا  گیا  ہے جبکہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے موضوع پر اٹلی کے تعاون کی یقین دہانی ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔

 



متعللقہ خبریں