روس نے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی ترسیل مکمل طور پر روک دی

گیس پروم نے  گزشتہ سال فن لینڈ کی مجموعی کھپت قدرتی گیس کا تقریباً 70 فیصد فراہم کیا تھا

1830077
روس نے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی ترسیل مکمل طور پر روک دی

روسی  انرجی فرم گیس پروم نے  اطلاع دی ہے کہ فن لینڈ کو قدرتی گیس کی ترسیل مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

گیس پروم کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ  فنش قدرتی گیس کی فرم گاسوم نے  روسی  فرم کو   روسی کرنسی روبلے میں واجب الا دا ادائیگیاں نہیں کیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبلے میں کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،  گیسوم اور فن لینڈ کو قدرتی گیس کی ترسیل آج مکمل طور پر روک دی گئی  ہے کیونکہ مذکورہ ادائیگی نہیں کی گئی۔

گیس پروم نے  گزشتہ سال فن لینڈ کی مجموعی کھپت قدرتی گیس کا تقریباً 70 فیصد فراہم کیا تھا۔

فن لینڈ کی کمپنی گیسوم کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ آج قدرتی گیس منقطع کر دی جائے گی اور کمپنی اس صورتحال کے لیے تیار ہے۔

روس کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی انٹر  راونے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ فن لینڈ کو اس بنیاد پر بجلی فراہم نہیں کرے گی کہ وہ ادائیگی وصول نہیں کر سکی۔



متعللقہ خبریں