روس نے ڈونباس کے علاقے کو جہنم میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے: صدر زیلنسکی

ولادیمیر زیلنسکی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی افواج نے ڈونباس کے علاقے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی یوکرین میں اوڈیسا کے علاقے کے شہروں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں

1829723
روس نے ڈونباس کے علاقے کو جہنم  میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے: صدر زیلنسکی

وکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر اپنے ملک کے مشرق میں ڈونباس کے علاقے کو جہنم بنانے  کا  الزام عائد کیا  ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی افواج نے ڈونباس کے علاقے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی یوکرین میں اوڈیسا کے علاقے کے شہروں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ روس کا  ا مقصد ڈونباس  پر قبضہ کرنا ہے  اور  حالیہ ہفتوں میں روسی فوج کا اہم ہدف  بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یوکرین کی مسلح افواج  خارکوف کے علاقے کی آزادی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم، دونباس میں حملہ آور دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس میں کوئی مبالغہ  آمیزی نہیں ہے کہ  یہ  علاقہ جہنم بن چکا ہے۔   انہوں نے  کہا کہ  سیور دونتسیک  پر وحشیانہ بمباری  جاری ہے  اور صرف ایک روز  میں  وہاں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا، "ان سب کی روس  کی فوج کوئی وضاحت پیش نہیں کرسکتی ہے  ۔  

انہوں نے کہا کہ "یہ زیادہ سے زیادہ یوکرینی باشندوں کو قتل کرنے کی دانستہ ، قاتلانہ کوشش ہے۔ اسے یوکرینی عوام کے خلاف نسل کشی تصور کیا جائے گا اور قابضین کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔"

انہوں نے  امریکہ کی جانب سے یوکرین اور جمہوریت کے لیے 40 بلین ڈالر کے نئے امدادی پیکج کی منظوری پر  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یوکرین میں ماہانہ بجٹ کا خسارہ اب 5 بلین ڈالر ہے، اور ہمیں آزادی کی جنگ کے لیے فوری اور مناسب مالی مدد کی ضرورت ہے۔ یہ صرف اخراجات یا شراکت داروں کی طرف سے تحفہ نہیں ہے، یہ ان کی اپنی سلامتی کے لیے ان کی شراکت ہے۔ کیونکہ یوکرین کا دفاع ہے دراصل  روس  کو بھڑکانے سے روکنا ،  نئی جنگوں اور بحرانوں سے تحفظ بھی ہے۔ ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ روس ہماری ریاست کے خلاف اپنی جارحیت میں کامیاب نہ ہو۔"



متعللقہ خبریں