فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کے خدشات کو دور کریں گے: برطانوی وزیر دفاع

انہوں نے کہا  کہ نیٹو کی سرحدیں ناروے کے قطب شمالی سے بحیرہ اسود اور ترکی تک بہت وسیع سرحد پر محیط ہیں، والیس نے   کہا کہ  ترکی نیٹو کے قدیم ترین ارکان میں سے ایک ہے

1829740
فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کے خدشات کو دور کریں گے: برطانوی وزیر دفاع

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت پر ترکی کے اعتراض پر برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ " ہم اس عمل میں تمام اراکین اور ان کے خدشات کا جائزہ لیں  اور ہم یقینی طور پر ترکی کے خدشات  کا بھی جائزہ لیں گے۔

بین والیس نے ہاؤس آف کامنز میں نیٹو اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق اجلاس میں قانون سازوں کے سوالات  برطانیہ نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت پر ترکی کے اعتراضات پر کیا کیا ہے  کا  جواب  دیتے ہوئے  کہا کہ "ترکی نیٹو کا ایک ناقابل یقین حد تک اہم رکن اور  ایک مضبوط شراکت دار ہے۔"

انہوں نے کہا  کہ نیٹو کی سرحدیں ناروے کے قطب شمالی سے بحیرہ اسود اور ترکی تک بہت وسیع سرحد پر محیط ہیں، والیس نے   کہا کہ  ترکی نیٹو کے قدیم ترین ارکان میں سے ایک ہے۔

30 رکن ممالک کے اکٹھے ہونے اور فن لینڈ اور سویڈن کو قبول کرنے کے لیے انقرہ کے خدشات کو دور کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ

"میں نے PKK کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے بارے میں خدشات کے بارے میں وزیر دفاع  حلوصی آقار  اور صدر  ایردوان   کا موقف سنا ہے  اور ہم تمام  اراکین  ان خدشات کو دور کرنے  کے لیے  کافی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے جلد ہی ان خدشات  کو  دور کرلیا  جائَ گا۔  



متعللقہ خبریں