تقریبا 1 ہزار یوکرینی فوجی ہمارے قبضے میں ہیں: روس

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس ہفتے تقریباً 1000 یوکرینی فوجیوں نے ماریوپول میں اپنے آخری مضبوط گڑھ کو چھوڑتے ہوئے اپنے آپ کو روس کے حوالے کر دیا ہے

1828921
تقریبا 1 ہزار یوکرینی فوجی ہمارے قبضے میں ہیں: روس

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس ہفتے تقریباً 1000 یوکرینی فوجیوں نے ماریوپول میں اپنے آخری مضبوط گڑھ کو چھوڑتے ہوئے اپنے آپ کو روس کے حوالے کر دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف کا کہنا ہے کہ اسٹیل پلانٹ میں موجود 694 یوکرینی فوجیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

 اس طرح سے رواں ہفتے کل 959 یوکرینی فوجیوں نے اس اسٹیل پلانٹ میں لڑائی ختم کرتے ہوئے اپنے آپ کو روس کے حوالے کیا۔

ان اعداد و شمار کی یوکرینی حکام نے تصدیق نہیں کی۔

 ترجمان نے بتایا کہ  یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت ہم نے  دونیسک کے رہائیشی علاقے سولیدار کے قریب یوکرینی دفاعی کمان گاہوں  اور کراسنا گورو اورمیکولیائف میں یورپی ممالک سے آنے والے اجرتی جنگجووں سمیت یوکرینی فوج کی تکنیکی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

اس کے علاوہ روسی فضائیہ نے  دونیسک میں یوکرین کا ایک SU -25   اورخارکیف میں مگ -29 طیارہ مار گرایا ہے جبکہ یوکرین کے خیرسون نامی علاقے میں  15 ڈرونز بھی روس نے تباہ کر دیئے ہیں۔اب تک ہم نے یوکرین کے  172 طیارے،125 ہیلی کاپٹر،927 ڈرونز،311 فضائی دفاعی نظام،3139 ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں سمیت راکٹ لانچرز تباہ کر دیئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں