یوکرینی فوج روس کے خلاف ڈٹ گئی،مزاحمت کا شدید سامنا

یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ وہ روسی زیرمحاصرہ شہر ماریوپول میں موجود باقی ماندہ فوجیوں کو نکالنے کی کوشش میں ہے

1828161
یوکرینی فوج روس کے خلاف ڈٹ گئی،مزاحمت کا شدید سامنا

یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ وہ روسی زیرمحاصرہ شہر ماریوپول میں موجود باقی ماندہ فوجیوں کو نکالنے کی کوشش میں ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے شدید روسی بمباری سے تباہ حال اس شہر سے تمام تر یوکرینی فوجی انخلا کا مطلب شہر پر روسی قبضہ ہو گا۔

 واضح رہے کہ اس شہر پر قبضے کے لیے روسی فوج شدید کارروائی میں مصروف رہی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں یوکرینی جنگجو زخمی ہوئے ہیں، جب کہ اس شہر پر قبضے کی یہ لڑائی یوکرینی جنگ کی خونریز ترین لڑائی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  روسی فوج کو سیروتینو،کامیانکا،وسککریواا اور اوگلدار  جیسے قصبوں میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ روسی فوج نے  کامنس کوئے، اراخووو ،نووسیلکا اور گولیا پول کی شہری آبادی میں یوکرینی فوج پر فائرنگ کی ہیں۔

روسی طیاروں نے اس کے علاوہ  اودیسا   کے علاقے میں میزائل حملے کیے جس سے بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا اورعمارتیں  تباہ ہو گئیں۔

دوسری جانب یوکرین نے  دونیسک اور لوہانسک میں روسی فوج کے 11 حملوں کو روکا  اور ان کے 5 ٹینک ،ایک طیارہ شکن میزائل سسٹم،12 بکتر بند گاڑیاں،6 توپیں، 1 عدد SU -25 طیارہ ،3 ڈرونز اور  ایک  راکٹ میزائل تباہ کیا ۔

یہ بات اہم ہے کہ اس شہر کے زیادہ تر حصے پر روسی فوج قبضہ کر چکی ہے، جب کہ یہاں واقع ایک  اسٹیل پلانٹ میں بہت سے شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں