جرمنی: شولز، زلنسکی ملاقات

مذاکرات میں شولز نے زلنسکی کے ساتھ یوکرین کی موجودہ فوجی و انسانی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا

1828374
جرمنی: شولز، زلنسکی ملاقات

جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

جرمنی کے حکومتی ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چانسلر شولز نے مربوط رابطے کے دائرہ کار میں زلنسکی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں شولز نے زلنسکی کے ساتھ یوکرین کی موجودہ فوجی و انسانی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔

دونوں رہنماوں نے اس پہلو پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے سفارتی حل کی خاطر مذاکرات کے لئے روس کو چاہیے کہ فوری طور پر دشمنی کو ختم کرےاور روسی یونٹوں کو یوکرین سے نکالے۔



متعللقہ خبریں