روسی صدر ولادیمیر پوتن صدر ایردوان کی میزبانی میں استنبول مذکرات کے حامی ہیں :طچانسلر کارل نیہمر

چانسلر نیہمر نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں پوتن سے ملاقات کے بعد آسٹرین پریس کو ایک بیان  جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات عمومی طور پر بہت اچھی نہیں رہی، نیہمر نے کہا کہ البتہ  مذاکرات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے

1810855
روسی صدر ولادیمیر پوتن صدر ایردوان کی میزبانی میں استنبول مذکرات کے حامی ہیں :طچانسلر کارل نیہمر

آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے کہا کہ "روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ وہ اب بھی استنبول (یوکرین کے ساتھ) میں شروع ہونے والے امن مذاکرات پر اعتماد کرتے ہیں، اور وہ اس معاملے پر صدر رجب طیب ایردوان  سے ملاقات کریں گے"۔

چانسلر نیہمر نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں پوتن سے ملاقات کے بعد آسٹرین پریس کو ایک بیان  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات عمومی طور پر بہت اچھی نہیں رہی، نیہمر نے کہا کہ البتہ  مذاکرات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

کارل  نیہمر نے کہا کہ پوتن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی پیشکش پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ  پوتن اپنے ملک اور یوکرین کے درمیان استنبول میں (29 مارچ کو) شروع ہونے والے مذاکرات  کوجاری رکھنے کے حامی ہیں ۔ نہمر نے کہا کہ پوتن اب بھی  استنبول میں ہونے  والے مذاکرات  پر  اعتماد کرتے ہیں۔ وہ اس معاملے پر صدر رجب طیب  ایردوان  سے ملاقات کریں گے۔

کارل نیہمر 24 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد ولادیمیر پوتن سے ملاقات کرنے والے پہلے یورپی سربراہ حکومت بن گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں