ماریو پول شہر کی 90 فیصد عمارتیں جنگ سے متاثر ہوئی ہیں، بلدیہ میئر

بمباری سے شہر کی  رہائشی عمارتوں کے 90 فیصد،  7 اسپتال، 3 پولی کلینک، 7 یونیورسٹیوں،  57 اسکولوں اور فیکڑیوں کو  نقصان پہنچا ہے

1803393
ماریو پول شہر کی 90 فیصد عمارتیں  جنگ سے متاثر ہوئی ہیں، بلدیہ میئر

یوکیرینی شہر ماریو پول  کے بلدیہ میئر  بوئے چینکو کا کہنا ہے کہروسی فوج کے شہر کا محاصرہ کرنے کے بعد سے ابتک  210 بچوں سمیت  5 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میئر نے بتایا کہ  شہر کا 27 دنوں سے محاصرہ  جاری ہے  اور  اس سے پیشتر  1 ایک لاکھ 40 ہزار جبکہ  بعد میں  ڈیڑہ لاکھ افراد  نے شہر سے نقل مکانی کی ہے  اور اب شہر میں قریب ایک لاکھ 60 ہزار   مکین  ہی باقی بچے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بمباری سے شہر کی  رہائشی عمارتوں کے 90 فیصد،  7 اسپتال، 3 پولی کلینک، 7 یونیورسٹیوں،  57 اسکولوں اور فیکڑیوں کو  نقصان پہنچا ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں