میں پوتن کے لیے ’قصاب‘ کی اصطلاح استعمال نہیں کروں گا، صدر ِ فرانس

قیام امن کی جدوجہد کے دوران ’’بیانات اور کاروائیوں میں کشیدگی کو مزید شہہ نہیں دی جانی چاہیے

1802836
میں پوتن کے لیے ’قصاب‘ کی اصطلاح استعمال نہیں کروں گا، صدر ِ فرانس

صدرِ فرانس امینول ماکرون  کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرح روسی صدر کے لیے ’قصاب‘ کی  اصطلاح استعمال نہیں کریں گے۔

ماکرون نے فرانس 3 چینل  سے انٹرویو میں  روس کی 24 فروری سے یوکیرین  میں جاری جنگ  کو روکنے  کی  خواہش  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اس عمل کے دوران ’’بیانات اور کاروائیوں میں کشیدگی کو مزید شہہ نہیں دی جانی چاہیے‘‘ پوتن سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے لہذا وہ  ان کے لیے ’قصاب‘ کی اصطلاح استعمال نہیں کریں گے۔  ہمیں  بطوریورپی  اپنے   محل وقوع اور ماضی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، ہم روسی عوام کے خلاف  جنگ  نہیں  کر رہے ۔‘‘

یورپ کے ماسکو اور واشنگٹن کے  درمیان ’سرد جنگ میں‘  داخل نہ ہونے پر زور دینے والے فرانسیسی صدر  نے  بتایا کہ وہ یوکیرینی شہر ماریو پول میں  انسانی آپریشن   کے لیے  پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کریں گے۔

یاد رہے کہ پولش دارالحکومت وارسا میں  یوکیرینی  مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کرنے والے بائیڈن نے  پوتن  کے لیے ’وہ ایک قصاب ہے‘ الفاظ صرف کیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں