ہم صدر ایردوان کے ہمراہ روس۔ یوکرین جنگ میں پائدار فائر بندی کے لیے کام کریں گے، صدر ماکرون

ایمانوئل  ماکرون  نے بیلجین کے شہر برسلز میں نیٹو اور جی 7 سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا

1801770
ہم صدر ایردوان کے ہمراہ روس۔ یوکرین جنگ میں پائدار فائر بندی کے لیے کام کریں گے، صدر ماکرون

صدرِ فرانس ایمانوئل  ماکرون  نے کہا ہے کہ وہ  صدر  رجب طیب ایردوان کے ہمراہ   یوکیرین میں فائر بندی کے قیام  اور پائیدار و تعمیری  امن  کے قیام میں معاونت فراہم کرنے  والے معاہدے   تک  پہنچنے کے لیے   مل کر کام کریں گے۔

ایمانوئل  ماکرون  نے بیلجین کے شہر برسلز میں نیٹو اور جی 7 سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ صدر ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کی ہے ماکرون نے کہا کہ وہ ان رہنماؤں کے ساتھ ہم آہنگی میں ہیں جنہوں نے پوتن سے رابطے کیے ہیں۔

انہوں  نے بتایا  کہ 24 فروری سے جاری روس-یوکرین جنگ کے بارے میں ان کا اور صدر ایردوان کا  نقطہ نظر ایک ہی ہے اور یہ بحران مختصر مدت میں حل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی تک پہنچنے اور ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس سے دیرپا امن قائم ہو، ہم دونوں رہنماؤں نےخاص طور پر ماریوپول شہر میں ایک مشترکہ انسانی آپریشن کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔

صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات میں علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال ترکی کے ساتھ موجود غیر یقینی صورتحال کو دور کرنے اور واضح کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی  کہا کہ لیبیا اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ترکی کے ساتھ تعاون پر مبنی حکمت عملی کا از سر نو تعین کیا جا سکتا ہے۔


 



متعللقہ خبریں